Home سیاست ‎چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

‎چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

Share
Share

‎لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
‎چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی، لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
‎شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا، انہوں نے الیکشن جیتا اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
‎درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
‎مقامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔
‎درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...