Home سیاست وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں،سراج الحق

وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں،سراج الحق

Share
Share

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو بس اقتدار چاہیے، انہوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے اور ان پر پٹرول بم گرائے۔

ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ توڑ دیا، وزیراعظم اور کابینہ عوام کو تکلیفیں دینے پر معافی مانگیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو بس اقتدار چاہیے، انہوں نے 16ماہ میں قرضے لیے، اپنے کیسز معاف کرائے۔

سراج الحق نے کہا کہحکمران جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے، حکمران ایئرپورٹس، سٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا بس چلے تو پورا ملک بیچ دیں، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...