Home sticky post 4 وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے، ان کے بچوں کا ملکی جامعات میں کوٹا مختص کرنے کا اعلان کردیا۔

سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، تمام چارٹرڈ یونیورسٹیز میں ان کے بچوں کو پانچ فیصد کوٹا دیا جائے گا اسی طرح میڈیکل یونیورسٹیز میں 15 فیصد کوٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 4.1 ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، آپ لوگ اسی طرح بھیجتے رہے تو ملکی مزید ترقی کرے گا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...