وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف وکٹری مونیومینٹ پہنچے وزیراعظم وکٹری مانیومینٹ پر پھولوں کی چادر چڑھائی وکٹری مونیومینٹ ، جنگ عظیم دوم میں جاں بحق ہونے والے فوجی اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیا گیا۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کےپاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری رہے ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ شامل ہیں ۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ بھی ہو گا۔
وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔