Home highlight وزیرِ اعظم کاایران کا کامیاب دو رہ مکمل ، آذربائیجان کیلئے روانہ

وزیرِ اعظم کاایران کا کامیاب دو رہ مکمل ، آذربائیجان کیلئے روانہ

Share
Share

تہران:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ مہرآباد ائیرپورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور دیگر اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی کا معاملات بھی زیر بحث آئے۔

وزیرِ اعظم اپنا دو طرفہ دورہء ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کررہے ہیں۔ ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اسکے بعد وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...