Home sticky post 6 وزیرِ اعظم کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کیلئے کم لاگت قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی پیدوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت اور تکریم دی جانی چاہیے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت زرعی ترقیاتی بینک کی اصلاحات اور کسانوں کو قرضے دینے کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی، اصلاحات اور نجی بینکوں کی طرف سے زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو کم لاگت قرضے حاصل کرنے میں کئی مشکلات کا سامنا ہے، جسے دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کی اصلاحات کو فوری طور پر مکمل کرنے اور نجی بینکوں کو چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک اور کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہر تین ہفتے بعد خود اجلاس کی صدارت کریں گے تاکہ اس شعبے میں ترقی کو تیز کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...