Home sticky post 4 وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان

وزیراعظم کا نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کااظہار کیاہے ۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ جولائی 2025 تا جولائی 2026 ، برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے ۔

انہوں نے کہاکہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں حکومت ملک سے برآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیس لیس کسٹم اسیسیمینٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں مزید بہتری لارہے ہیں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے قابل اطمینان ہے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاس ہے ۔

محمد شہبازشریف نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ مالی سال 2023-2024 کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں۔بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے مزید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج 100 انڈیکس نے 145000 کی حد عبور کرکے حالیہ دنوں میں تاریخی کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں حکومت ملک سے برآمدات میں اضافے ، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...