Home sticky post اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے،وزیراعظم

اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹھوس اقدامات اور مؤثر پالیسیوں کی بدولت معیشت ٹیک آف مرحلے پر ہے۔اقتصادی استحکام کے بعد معاشی شرح نمو میں اضافے پر توجہ مرکوز ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دفاعی میدان کی طرح وطن عزیز کو معاشی قوت بنانا ہے۔ پاکستان اپنے پانی کے حق میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی حمایت سے انتھک محنت کی بدولت چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے۔ معاشی استحکام کے تمام اشاریے قابل اطمینان ہیں۔ قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضا کو ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لانا ہے۔

مئی میں پاکستان بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو روایتی جنگ میں شکست فاش دی۔ اپنے پانی کے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان مظلوموں کی آزادی کاسورج جلد طلوع ہوگا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں فوری جنگ بندی کے لئے کردار ادا کرے۔

Share
Related Articles

بھارتی طیارہ گرنے سے ہاسٹل میں موجود 3 ڈاکٹر ہلاک، 45 زخمی

احمد آباد:بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کاشکار ہونے والا ایئر انڈیا...

وزیراعظم کابھارتی شہر احمدآباد میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھارتی شہر احمدآباد میں طیارہ حادثے میں...

سابق وزیراعظم نواز شریف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

لاہور:سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے...