Home sticky post 4 وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجراء کر دیا

وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجراء کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بی آئی ایس پی کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجراء کر دیا ۔ڈیجیٹل والٹ نظام کے قیام پر بی آئی ایس پی کی ٹیم اور تمام سٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیشرفت ہے۔کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے میں معاون ہے۔حقداروں تک رقوم کی منتقلی میں آسانی ہو گی ۔بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے بچوں کی تعلیم اور حفاظتی ٹیکے لازمی شرط قرار دی جائے۔

بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹ کے قیام کے حوالے سے تقریب میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا باقاعدہ اجراء کیا۔اس پروگرام کے تحت ایک کروڑ مستحقین ادائیگیوں کی منتقلی کا محفوظ ،شفاف اور آسان طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں جدت شہید بےنظیر بھٹو کے ویژن کی عکاس ہےاس پروگرام نےغربت ،بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہےوزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کا نظام کیش لیس معیشت کی جانب اہم پیشرفت ہے۔اس نظام سے کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہو گا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے بچوں کی تعلیم اور حفاظتی ٹیکے لازمی شرط قرار دی جائے تاکہ آنیوالی نسلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے اور مستحقین کیلئے تعلیم اور صحت سے متعلق اقدامات کو 4ماہ میں مکمل کیا جائے۔

چئیر پرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بی آئی ایس پی ایک نئے باوقار مرحلے میں داخل ہو رہا ہے ڈیجیٹل والٹ خواتین کی مالی خود مختاری کی جانب اہم پیشرفت ہے بی آئی ایس پی کے تحت کروڑوں خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر با اختیار باوقار بنایا گیا ۔

سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقوم کی محفوظ اور آسان منتقلی ہو گی اس حوالے سے مستحقین کو ایک کروڑ سمز مفت فراہم کی جائیں گی۔ حیدرآباد، سکھر اور رحیم یار خان میں 13لاکھ سمز کا اجراء کیا جا رہا ہے اس نظام کے تحت کرپشن اور استحصال کا خاتمہ ہو گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز عطاء

ایوانِ صدر میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب اسلام آباد: پاکستان کرکٹ...

منشیات سمگلر انمول عرف پنکی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور سے گرفتاری کے بعد نئے انکشافات کراچی: کراچی میں گرفتار خاتون...

معرکۂ حق کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا، سفیر رضوان سعید شیخ

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا خصوصی انٹرویو واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے...

اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ تیزی سے جاری

محسن نقوی کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ اسلام آباد: وفاقی وزیر...