Home sticky post 4 یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ منایا جائے گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے 1447ء ہجری کو 1500 ویں ولادت و با سعادت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، یکم تا 12 ربیع الاول عشرہ رحمت اللعالمین منایا جائے گا۔

اپنے بیان میں سرداریوسف نے کہا ہے کہ اس کا سب سے اہم حصہ 50 ویں سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اس کانفرنس میں اہم سیاسی و سرکاری و بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی، سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت، ریاست کی ذمہ داریاں سیرت النبیﷺ کی روشنی میں ہوگا، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان و کشمیر کو بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ 11 ویں ربیع الاول کی شب خصوصی محفل نعت کا انعقاد ہوگا، وزارت مذہبی امور کے ساتھ مل کر چاروں صوبوں بشمول کشمیر و گلگت بلتستان میں تقاریب منعقد ہوں گی، ان تقاریب سے امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان تقاریب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سمیت دیگر امور پر رہنمائی فراہم کی جائے گی، قوم سے اپیل ہے کہ وہ ان تقاریب میں بھرپور شرکت کرے، غریب، نادار افراد خصوصاً سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مدد و تعاون کریں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...