Home sticky post 4 سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور سے ملاقات،دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور سے ملاقات،دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

Share
Share

جدہ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 21ویں غیر معمولی اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور، محترم محمد توحید حسین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران ہونے والی تفصیلی گفتگو کے بعد ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی، مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے ذریعے دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج کی توقع ظاہر کی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...