Home سیاست وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ اہم ملاقات کیلیے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، وفد میں ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ محسن نقوی ،عطاء تارڑ شامل تھے۔

وزیراعظم کی آمد پر مولانا فضل الرحمان نے پُرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

دونوں رہنما کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری ،مولانا اسعد محمود ،محمد اسلم غوری ،مولانا عبید الرحمان اور غلام علی، مولانا جمال الدین ،مفتی ابرار احمد ،جلال الدین ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...