Home سیاست وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فوری طور پر کسانوں سے گندم کی خریداری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کی جانب سے ملنے والی شکایات پر سخت نوٹس اور فوری کارروائی کرتے ہوئے گندم خریداری کا ہدف بڑھا دیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم جاری کردیا۔

انہوں نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ساتھ ہی گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...