Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یادرہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج ہی دورہ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں، شہباز شریف نے 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن میں قیام کیا تھا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...