Home سیاست ‎وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

‎وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کو ملک کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر مملکت انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے محنت کریں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں، نو منتخب صدر کی قیادت میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور بیان میں کہا کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ قوی امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزید پروان چڑھے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پردلی مبارک باد دی اور کہا کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین پاکستان کوایک بار پھر اس کاحقیقی محسن مل گیا ہے، صدر زرداری کی دوررس نگاہ نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں اور وہ تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوش حالی کی جانب گامزن کریں گے، صدرزرداری کی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...