Home سیاست وزیر اعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا۔

پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نو منتخب صدر آصف علی زرداری نئی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے ۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...