Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

Share
Share

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...