Home نیوز پاکستان وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

Share
Share

اسلام آباد:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی لکھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی تھی، حادثے میں 124 افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے، حادثہ ممکنہ طور پر پرندہ ٹکرانے اور خراب موسم کے باعث پیش آیا، حادثے کی اصل وجہ کا اعلان مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا طیارہ بنکاک سے واپس جارہا تھا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...