Home sticky post 2 وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات،تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات،تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

Share
Share

منامہ:وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منامہ میں قصر القضیبیہ میں ہوئی۔وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم کی بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے ساتھ ملاقات میں تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ بحرین، دونوں ملکوں کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے۔وزیر اعظم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منامہ کے قصر القضیبیہ میں ہوئی۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

قصر القضیبیہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی آئندہ 2 سال کے لیے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا آئندہ تین سال میں دو طرفہ تجارتی حجم کو ایک ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی تکمیل اورویزا شرائط میں نرمی سے سے باہمی تجارتی حجم میں اضافے کا ہدف حاصل ہوگا۔

محمد شہباز شریف نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو غذائی تحفظ ، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی اور معدنیات، صحت، قابل تجدید توانائی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کراچی/گوادر اور خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان رابطے بڑھانے کی بھی تجویزدی۔

وزیراعظم نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کے لیے بحرین کی حمایت کو تسلیم کیا اور مزید ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کی اظہار کیا۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تربیت، اور ڈیجیٹل گورننس میں مزید تعاون کا خیرمقدم جبکہ اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کی تعمیر، پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی باچیت کی ۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ کے عوام کے لیے امن و استحکام کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...