Home تازہ ترین وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کااسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کااسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق

Share
Share

جدہ:وزیراعظم شہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد ولی عہد اور سعودی وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کی وفود کے ہمراہ تفصیلی ملاقات میں پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے، سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیاگیا،وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مملکت کے فعال کردار اور امن و استحکام کو فروغ دینے کو سراہااورکہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دونوں رہنماوٴں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بات چیت کی اور بین الاقوامی برادری پراخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دیا،مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا۔
وزیرِ اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...