اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نےملاقات کی ہے۔ ایوانِ صدر میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ علاقائی اور عالمی حالات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور سینیٹر احد خان چیمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ، سینیٹر شیری رحمان اوررکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے ۔