Home سیاست وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Share
Share

 

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چھٹی کے روز اچانک ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ کامران ٹسوری نے وزیراعظم کا فیصل ایئربیس میں استقبال کیا۔

ایک روزہ دورے کے دوران، وزیرِ اعظم کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT)، پورٹ قاسم اتھارٹی (PQA) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کی کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہیں۔

اسکے ساتھ، وزیرِ اعظم کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...