Home sticky post 6 وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنیکی شکایت کا نوٹس

وزیراعظم کا ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنیکی شکایت کا نوٹس

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی پر جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی نے ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کر کے انکی واپسی کا مسئلہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ایئر پورٹ پر ترکیہ جاتے ہوئے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو متاثرہ اوورسیز خاتون کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی نے لاہور میں ترک نژاد خاتون نسلیحان سے ملاقات کرکے انکی ترکیہ واپسی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ترک نژاد خاتون نسلیحان نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ایم ڈی او پی ایف محمد افضال بھٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ میرا مسئلہ اب بہت جلد حل ہو جائے گا اور میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ اپنی ماں سے ملنے ترکیہ جا سکوں گی۔

ترک نژاد خاتون کا کہنا تھا کہ حکومتی نوٹس کے بعد دوبارہ کبھی بھی انہیں اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، کیونکہ اب ترکیہ کے ساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...