Home sticky post 4 فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر آگئے

فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرِ عام پر آگئے

Share
Share

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق “فتنہ الخوارج” میں پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات اور تذبذب میں تیزی آ گئی ہے۔ مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اس تنظیم کی بڑی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی ختم کر دی گئی ہیں، جس سے خارجی سرغنہ شدید بے چینی کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور والی بارہا اپنے پیادہ خارجیوں کو ان ہونے والے بھاری نقصانات کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ کے استعمال سے دور رہنے کی سخت ہدایات بھی دے چکا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ سرغنہ نے اپنے دہشت گردیوں کو مساجد، عوامی حجروں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے گھروں کو دہشت گرد مواد بنانے اور چھپنے کے مقامات کے طور پر استعمال کرنے کے احکامات دیے ہیں، تاکہ وہ مقامی آبادی میں گھل مل جائیں اور سیکیورٹی فورسز کے ممکنہ آپریشن کی صورت میں عام لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع نے خبردار کیا کہ مساجد اور حجروں کے اس استعمال کے ذریعے دہشت گرد کسی بھی واقعے کے بعد عوام کو نشانہ بنانے کا جھوٹا بیانیہ بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں خارجی عبدل صمد کے انکشافات نے بھی اس صورت حال کی تصدیق کی ہے کہ مساجد اور حجروں کو IED بنانے اور خارجیوں کے چھپنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خارجی سرغنہ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی، پرانی اور بعض اوقات اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر گردش کرانے کا طریقہ بھی عام کر دیا ہے تاکہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں، غیر قانونی افغان شہریوں کو حملوں میں زیادہ تعداد میں شامل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ حالیہ دیر اور جنوبی وزیرستان میں ہونے والے بعض حملوں میں زیادہ تعداد میں افغانستان سے آئے دہشت گرد ملوث پائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز خارجیوں اور انکے سہولتکاروں کے پاکستان سے صفایا کے لئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...