Home sticky post 3 وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔

شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد واپس آئیں گی۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج ،2مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج پر درج دو مقدمات...

سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج...

شہباز شریف ایک بزدل وزیراعظم ہیں، عمر ایوب

راولپنڈی :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا کہنا...