اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ تاریخی پیشرفت ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترک قوم نے استحکام کی راہ اپنائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیے مصالحت، اتحاد اور استحکام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ ترکیے کا پی کے کے عسکریت پسند گروپ چار دہائیوں سے ترکیے کی ریاست کے خلاف برسرِ پیکار تھا۔
انہوں کہا کہ دونوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے پْرعزم ہیں۔