Home سیاست وزیراعظم جلد اپنے ہاتھوں سے فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے،مریم اورنگزیب

وزیراعظم جلد اپنے ہاتھوں سے فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے،مریم اورنگزیب

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے کے لئے حکومت نے ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف جلد اپنے ہاتھوں سے فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے ۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2023-24 کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں، میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ پہلے صحافیوں کی ویلفیئر فنڈ تھا لیکن اس حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کے کلچر ،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ، جسیے کلچر ہمارا ورثہ ہوتے ہیں اور اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ فنکار کسمپرسی کی حالت میں بھی کسی سے شکایت نہیں کرسکتے تھے ، فنکارں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ www.demp.gov پر فنکار اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت سہولت تک رسائی ایک طریقہ کار کے ذریعے ہوسکے گی، فنکاروں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مل سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محرم الحرام کے بعد اس پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے ،اس سے قبل تمام فنکار اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...