Home نیوز پاکستان وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان

وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے کمی کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔

خیال رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعت کی بہتری کے لئے بجلی کے تاریخی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹریز کے لئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے کی کمی کا اعلان کیا اور بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کردی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...