Home سیاست وزیراعظم کی کور کمانڈر ہاوٴس لاہور آمد، عسکری قیادت سے ملاقات، اظہار یکجہتی

وزیراعظم کی کور کمانڈر ہاوٴس لاہور آمد، عسکری قیادت سے ملاقات، اظہار یکجہتی

Share
Share

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف کور کمانڈر ہاوٴس لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عسکری قیادت سے ملاقات اور اظہار یکجہتی کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ جلاوٴ، گھیراوٴ اور پولیس فورس پر پتھراوٴ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ جناح ہاوٴس کے بعد سروسز اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں جلاوٴ گھیراوٴ اور ہنگامہ آرائی کے دوران زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر سمیت دیگر زخمی اہل کاروں کی عیادت کی۔ اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے زخمی افسران اورجوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے تحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ قوم کے ہیرو ہیں،جنہوں نے سیاسی جتھے کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے آپ نے جذبے اورعزم سے فرائض سرانجام دیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلاوٴ، گھیراوٴ اور پولیس فورس پر پتھراوٴ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے انتظامات اور شر پسندوں کے خلاف جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...