Home سیاست ‎وزیر اعظم کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

‎وزیر اعظم کی چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

Share
Share

‎اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی ۔

‎وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہو۔ا وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

‎وزیرِ اعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

‎وزیر اعظم نے ملکی سیکیورٹی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کی ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔وزیرِ اعظم نے تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

‎وزیر اعظمنے سیکیورٹی ایس او پیز کے باقائدگی سے آڈٹ کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی. اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...