Home سیاست وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر کو کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں ہدایت کی کہ تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے جبکہ زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے اپنی ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا جبکہ سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے بعد بھی اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایک اور خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لیے روانہ ہوگا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...