Home سیاست وزیراعظم کی پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن فوری ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پاک پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن فوری ختم کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو ڈی کے حوالے کیا گیا ہے ان کے لئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اجلاس میں حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کی صدارت میں بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، کمیٹی نے کچھ سرکاری اداروں کو ختم اور کچھ کو ضم کرنے کی سفارش کی، وزیراعظم نے کمیٹی کو مزید سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...