Home سیاست ‎وزیراعظم کی ریاض میں بل گیٹس سے ملاقات، مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں پرگفتگو

‎وزیراعظم کی ریاض میں بل گیٹس سے ملاقات، مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں پرگفتگو

Share
Share

ریاض:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔جس میں پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کی ریاض میں ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل گیٹس سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور گیٹس فاوٴنڈیشن کے درمیان حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کے شعبوں میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے پہلے دونوں رہنماوٴں نے عالمی اقتصادی فورم کے ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کی تھی جس کا عنوان ”عالمی صحت کے ایجنڈے کی نئی تعریف“ تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر بل گیٹس کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے سابقہ دور حکومت کے دوران بل گیٹس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور گیٹس فاوٴنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مسٹر گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پر بی ایم جی ایف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

مسٹر بل گیٹس نے پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو کے حفاظتی قطروں کے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دی۔

مسٹر گیٹس نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فاوٴنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور آئی ٹی، اسٹیم STEM تعلیم اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ فروری 2022 کے مسٹر گیٹس کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے انہیں اپنی سہولت کے مطابق دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...