Home سیاست وزیر اعظم کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات، تعلقات کو وسعت دینے پرتبادلہ خیال

وزیر اعظم کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات، تعلقات کو وسعت دینے پرتبادلہ خیال

Share
Share

نیویارک: وزیراعظم نے بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر اور قائم مقام بنگلادیشی وزیر اعظم ڈاکٹر یونس کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نے نیو یارک میں گزشتہ شب بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی دعوت پر بنگلا دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے حوالے سے مثبت گفتگو کی گئی۔

کچھ دیر بعد وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے دفتر میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم ایرانی صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...