Home Uncategorized وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

Share
Share

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پرملاقات، دونوں رہنماوٴں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب ایردوان سے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماوٴں کا دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی کے شعبوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان-ترکیہ اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ 7ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماوٴں نے علاقائی اور عالمی امور بالخصوص غزہ میں جاری نسل کشی اور سنگین انسانی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور گشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیرکے مظلوم عوام کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور مستقل حمایت کو سراہا۔

ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا اور وزیر اعظم کی قیادت اور اقتصادی اصلاحات کے عزم کو سراہا۔ مزید برآں صدر ایردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...