Home سیاست وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات،سیاحت،سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی مالدیپ کے صدر سے ملاقات،سیاحت،سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

وزیراعظم شبہاز شریف نے اس موقع پر مالدیپ کے ساتھ تجارت، سیاحت، تعلیم، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں اقتصادی ترقی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے باہمی عوامی روابط اور باہمی تعاون کی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن، خوش حالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے اور جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور زیربحث آنے والے امور پر اتفاق کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...