Home سیاست وزیراعظم کا لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراج عقیدت

وزیراعظم کا لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراج عقیدت

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ہمراہ شہید ہوئے افسران قوم کا فخر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور 5 افسران و جوانوں کی شہادت کو آج ایک برس بیت گیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ان کے ساتھیوں نے فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا، پوری قوم مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دشمن کا مقابلہ ہو یا دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ، جوانوں نے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز اور ان کے ہمراہ شہید ہوئے افسران ہماری قوم کا فخر ہیں، قوم کبھی ان کی قربانی کو فراموش نہیں کرے گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...