Home سیاست ‎وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے

‎وزیراعظم کی مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی ، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے

Share
Share

کراچی: وزیراعظم محمدشہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کابینہ ارکان کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزر احسن اقبال، محمد اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی اور عطاء اللہ تارڑ بھی کراچی پہنچے ہیں۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یاد رہے کہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا پہلا دورہ کراچی ہے۔

شہباز شریف وزراء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیں گے اور دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مجموعی سیاسی معاملات، اقتصادی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کراچی میں مختلف کاروباری و سرمایہ کار تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور دورہ کے دوران شہباز شریف کو کراچی کی مجموعی صورتحال اور جاری پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...