Home Uncategorized سعودی عرب کے شہزادے بندر بن محمد بن سعود انتقال کر گئے

سعودی عرب کے شہزادے بندر بن محمد بن سعود انتقال کر گئے

Share
Share

ریاض: ایوان شاہی نے اعلان کیا کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود کا انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

شہزادہ بندر بن محمد کچھ عرصے سے کافی علیل اور زیر علاج تھے، گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے، شہزادہ بندر بن محمد کے انتقال پر بحرینی شاہ نے سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ شہزادہ بندر بن محمد سعودی عرب میں کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بہت زیادہ سرگرم تھے، وہ 1996ء سے 2000ء تک الہلال فٹبال کلب کے صدر بھی رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...