Home Uncategorized شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی خطرناک موڑ پر آ گئی

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی خطرناک موڑ پر آ گئی

Share
Share

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی شادی ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، ماہر نفسیات انبال ہونیگ مین نے شاہی جوڑے کے درمیان علیحدگی کے بارے میں خبردار کر دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف ماہر نفسیات اور نجومی انبال ہونیگ مین نے کہا کہ میگھن مارکل کو اس وقت زندگی میں اپنی محبت اور شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے حوالے سے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 4 اگست کو میگھن مارکل کی 42 ویں سالگرہ ایک ایسا وقت ہے جب سیارہ زہرہ جوکہ انسان کی زندگی میں محبت اور اس کے گھر پر حکمرانی کرتا ہے، ’ریٹروگریڈ‘ ہوگا یعنی اپنے فطری جھکاؤ کے مخالف حرکت کرنے لگے گا۔

انبال ہونیگ مین نے یہ بھی کہا کہ زہرہ کا ریٹروگریڈ ہونے سے میگھن مارکل کے علاوہ دیگر ’لیوز‘ کو بھی مضبوطی سے اثر انداز ہوسکتا ہے کیونکہ سیارہ زہرہ ’لیو‘ میں ریٹروگریڈ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیارہ زہرہ 3 ستمبر تک ریٹروگریڈ رہے گا اور اس دوران میگھن مارکل کی طرح دیگر لیوز کی زندگی میں بھی محبت کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...