Home کھیل شہزادی کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد گھر منتقل

شہزادی کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد گھر منتقل

Share
Share

لندن:برطانیہ کی پرنسسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن سرجری کے بعد گھر واپس پہنچ گئیں۔ وہ پیٹ کی سرجری کے لیے سولہ جنوری کو اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔

لندن سے کینسنگٹن پیلس کے مطابق کیٹ مڈلٹن کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ تاہم امید کی جارہی ہے کہ وہ اپنے شوہر پرنس ویلیم کے ساتھ اپنی شاہی مصروفیات ایسٹر سے قبل شروع نہیں کرسکیں گی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق 42 سالہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کی دو ہفتے پہلے لندن کے اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔

ادھر شاہ برطانیہ اور کیٹ کے سسر چارلس سوم اب بھی لندن کے کلینک میں زیر علاج ہیں جہاں وہ گزشتہ جمعہ کو بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے۔

شاہ چارلس سوم اپنے آپریشن سے قبل شہزادی کیٹ مڈلٹن کی عیادت کے لیے ملکہ کمیلا پارکر کے ساتھ اسپتال بھی گئے تھے۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...