Home سیاست برادر ممالک کے درمیان خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،آرمی چیف

برادر ممالک کے درمیان خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور احترام لازم ہے برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جی ایچ کیو میں ارمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں کا ادراک کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔فریقین نے ایک دوسرے کے تحفظات کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دوسری ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور احترام پر زور دیا،اسےناقابل تسخیر اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کا سب سے اہم قرار دیا دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے جس سے باہمی تعاون، بہترکوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے سلامتی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پائیدار رابطے اور دستیاب مواصلاتی ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے مشترکہ خطرات کے خلاف رابطہ کاری اور ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ملک میں فوجی رابطہ افسروں کی تعیناتی کے طریقہ کار کو جلد سے جلد فعال کرنے پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے۔برادر ممالک کے درمیان کسی بھی خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے دونوں اطراف نے سرحدی علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جس کی نشاندہی دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ناگزیر ضرورت کے طور پر کی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...