Home Uncategorized دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی طلاق کا اعلان

Share
Share

دبئی: دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان جوڑے کے ہاں مئی 2024 میں پہلے بچے کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد ہوا ہے۔ شہزادی شیخہ مہرہ کی گزشتہ سال 5 اپریل کو شیخ مانع المکتوم سے شادی ہوئی تھی۔

شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’’پیارے شوہر جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا، تمہاری سابقہ بیوی‘‘۔

طلاق کے بعد جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کرتے ہوئے ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی اپنی پروفائلز سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس خبر کے حوالے سے بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا ہے تاہم ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...