Home Uncategorized شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

Share
Share

دبئی:متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی شادی کی خوبصوت ویڈیو شیئر کی ہے۔

شہزادی شیخہ مہرہ کی رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مَانع المکتوم سے شادی ہوئی ہے۔

یہ نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ گھومنے پھرنے نکلا ہے وہیں شیخہ مہرہ نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی سے خوبصورت لمحات ویڈیو کی شکل میں شیئر کیے ہیں۔

شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی (سفید رنگ کا دل) بھی بنایا ہے۔

ادھر اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخۃ مہرہ کے شوہر، مانع المکتوم نے بھی لال رنگ کا دل بناتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم پر مکمل تیاری کی ہے۔

چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخۃ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...