Home سیاست پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے من پسند امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کر لیا

پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے من پسند امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کر لیا

Share
Share

لاہور: پنجاب بھر کے قیدیوں نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کیلئے حق رائے دہی استعمال کرلیا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں قید 65 ہزار سے زائد قیدیوں میں سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن نے قیدیوں کا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط لکھا تھا۔

میاں فاروق نذیر نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پوچھا گیا جس پر ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے کوائف پورے ہوئے، سپرنٹنڈنٹ نے کیمروں کی مانیٹرنگ میں ووٹ کا عمل مکمل کروا کر پوسٹل بیلٹ پیپر بھجوا دیئے، قیدیوں نے اپنا پوسٹل ووٹ کاسٹ کیا، الیکشن کمیشن اس کا رزلٹ جاری کرے گا۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد خبریں چلا کر شفاف عمل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

ہماری کچھ قوتوں کو صرف اپنی اتھارٹی کی پروا ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...