Home سیاست نجکاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں،اداروں کی نجکاری سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فواد حسن فواد

نجکاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں،اداروں کی نجکاری سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فواد حسن فواد

Share
Share

نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نگراں وزیر خزانہ کی وجہ سے 48 گھنٹوں میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کیلئے پیسوں کا انتظام کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد حسن فواد نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کا آپریشن رواں دواں ہے، ایسی باتیں سننے کو ملیں کہ 3 مہینے میں پی آئی اے بند کر دیں گے، نجکاری کا کوئی ایجنڈا اس نگراں حکومت کا ہے تو یہ بات غلط ہے۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ نجکاری کا عمل 2001 سے شروع ہوا، نجکاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں، ہمارا کام جاری مینڈیٹس آگے لے کر چلنا ہے، نگراں حکومت سے متعلق نجکاری کے معاملے پر غلط خبریں چلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے نگراں حکومت کو اختیارات دیے، نجکاری کے عمل کے ہر مرحلے کا مقررہ وقت ہے، پی آئی اے کو جون سے سنگین مسائل کا سامنا رہا، جون سے جو کام نہیں ہو سکا وہ ہم نے 48 گھنٹوں میں کر لیا۔

فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کو فیول ملنا شروع ہو گیا، پروازیں معمول پر ہیں، ہم جو کر رہے ہیں اُس کا اختیار ہمیں منتخب حکومت دے کر گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...