Home Uncategorized پریانکا چوپڑا کا ‘ہار’ مرکز نگاہ ،قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

پریانکا چوپڑا کا ‘ہار’ مرکز نگاہ ،قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بھائی کی شادی میں اُن کا ہار اور بریسلیٹ توجہ کا مرکز بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں پریانکا چوپڑا اپنے بھائی سدھارتھ چوپڑا کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے ممبئی میں موجود ہیں۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا کے اہلخانہ نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی شادی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شرکت کے لیے اداکارہ نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ ساڑھی زیب تن کی۔

منیش ملہوترا کی تیار کردہ ساڑھی میں جلوے بکھیرنے والی پریانکا چوپڑا اُس وقت توجہ کا مرکز بنیں جب مہمانوں کی نظر اُن کے کروڑوں کے ‘ہار’ اور ‘بریسلیٹ’ پر پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بُلگاری کی بین الاقوامی سفیر ہونے کی حیثیت سے پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں بُلگاری کا 8 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا ‘ڈائمنڈ ہار’ پہنا۔

علاوہ ازیں اُنہوں نے تقریب میں موجود مہمانوں کی مزید توجہ حاصل کرنے کے لیے ہاتھ میں ‘ڈائمنڈ بریسلیٹ’ بھی پہنا جس کی قیمت 31 لاکھ 93 ہزار 311 بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...