Home تازہ ترین پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےمربوط قومی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں پانی کے ذخائرکی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر،پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وفاقی وزراء برائے آبی وسائل، منصوبہ بندی، خزانہ، قانون و انصاف ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ،وفاقی سیکرٹریز برائے وزارت اقتصادی امور ، آبی وسائل، کابینہ سیکرٹریٹ، خزانہ، منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ فریقوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان بھر میں پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر کو تیز کرنے پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

کمیٹی نے مؤثر وسائل کو متحرک کرنے اور طویل مدتی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے سفارشات پیش کیں۔نائب وزیراعظم نے مربوط قومی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کے پانی کے بڑھتے ہوئے چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

Share
Related Articles

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر سینئر سیاست دان سراپا احتجاج

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر...

سپیکر ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی...

چین اوریورپی یونین کے درمیان مختلف اینٹی ڈمپنگ کیسزسمیت اہم معاملات پر پیش رفت

بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے وزیر تجارت وانگ ون...

صدرٹرمپ نے ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی حمایت پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ...