Home سیاست جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشنل کونسل کی کارروائی، 7 گواہوں کے بیان قلمبند

جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشنل کونسل کی کارروائی، 7 گواہوں کے بیان قلمبند

Share
Share

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی، سپریم جوڈیشل کونسل نے 7 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لیے، کونسل کل مزید 4 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سپریم کورٹ کے فیصلوں تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے گی، مظاہر نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کے لیے اوپن ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مظاہر نقوی نے رجسٹرار کو بذریعہ خط مطلع کیا ہے کہ انہوں نے خواجہ حارث سے وکالت نامہ واپس لے لیا ہے، کونسل نے مظاہر نقوی کو اجازت دی ہے کہ وہ کسی بھی گواہ پر جرح کر سکتے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق کونسل کی اوپن کارروائی میں کوئی بھی آ کر گواہ پر جرح کر سکتا ہے، آج کی کارروائی میں کسی نے گواہان پر جرح نہیں کی، کونسل نے مزید کارروائی کل صبح 11:30 بجے تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...