Home نیوز پاکستان پروڈیوسر و اداکارہ نوشین مسعود چل بسیں

پروڈیوسر و اداکارہ نوشین مسعود چل بسیں

Share
Share

کراچی: پی ٹی وی کے ڈراموں سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ، رائٹر و پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں ۔

نوشین مسعود پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور میزبان تھیں۔ وہ کئی سالوں سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ نوشین مسعود نے متعدد مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کیا جن میں جال، کالونی 52، گھر تو آخر اپنا ہے اور ڈولی کی آئے گی بارات شامل ہیں۔

کراچی کے سینٹ جوزف اسکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایت کاری تھی۔

نوشین مسعود نے مشہور پاکستانی گلوکاروں کی متعدد میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی جن میں شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد اور میوزک بینڈ جنون شامل ہیں۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نوشین مسعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...